اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے 2035 تک ملکی معیشت کو ایک کھرب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی، قومی استحکام اور حالیہ سفارتی کامیابیوں کے تین بڑے سنگِ میل عبور کرلیے، پاکستان اب ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
احسن اقبال نے ہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا۔۔ کہا آپریشن بنیان مرصوص بصیرت،قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ تھا۔۔ اس سے پاکستان پر بین الاقوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ وفاقی وزیر نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشیدگی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔ معاشی پروگرام “اڑان پاکستان” قومی تعمیرِ نو کا جامع مشن ہے۔۔
دیرپا ترقی کیلئے مسلسل اصلاحات اور طویل مدتی قومی تبدیلی ناگزیر ہے۔ احسن اقبال نے ابنِ سینا فانڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں زچہ و بچہ کی صحت اور بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






