آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ, پاکستانی کھلاڑی کس کس پوزیشن پر ؟ جانئے

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے متعدد کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں نمایاں پوزیشنوں پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارتی بلے باز ایشان کشن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل سات درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو پانچ درجے تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز 12ویں اور سلمان مرزا 20ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں، جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 18ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close