ایران کا امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، بڑا اعلان کر دیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایران اپنے قومی مفادات و سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایک اہم بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی تیل برآمدات پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کرنا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 10 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں بھی اس معاہدے کے آرٹیکل 1 اور 2 سے متصادم ہیں، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران لبنان میں اسرائیلی اقدامات کی امریکی حمایت اور ایران کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز بیانات بھی اسی معاہدے سے انحراف کی دلیل ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ان تمام خلاف ورزیوں اور ان کے ممکنہ نتائج سے امریکا کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ملکی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close