گیس کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے اوسط مقررہ قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1,793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے 1,705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کے لیے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا مالی سال 2026-27 میں گیس سستی نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس نرخ برقرار رکھنے کا مقصد دونوں گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے اس فیصلے سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close