افسوسناک خبر ، ٹرین کو حادثہ پیش آگیا

لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث شالیمار ایکسپریس کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ بوگی کو ہٹا کر ٹرین کی جلد روانگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close