موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کی ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے، نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

مر جاوید کے مطابق چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور ایسٹرشن بائی پاس سے کامونکی تک موسلا دھار بارش ہورہی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے کالاشاہ کاکو تک بارش جاری ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے سیال موڑ اور کوٹ مومن تک بارش ہورہی ہے، ڈرائیورز حد رفتار کم رکھیں، اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، وائپرز درست رکھیں، پھسلن والی سڑک پر انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں۔

جڑانوالہ اور فیروزوالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، بشیر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close