چالان ادا نہ کرنے والی گاڑیوں اور بائیکس کے خلاف سخت کارروائیاں

لاہور: پنجاب ٹریفک پولیس نے وحدت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جس پر 112 ای چالان اور 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مالک نے متعدد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔ ریکارڈ کے مطابق 55 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی گئی، 20 بار ٹریفک سگنل توڑے گئے، 28 بار لین لائن کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ 8 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کی گئی۔

پولیس نے بھاری جرمانے کی عدم ادائیگی پر موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر تھانہ وحدت روڈ منتقل کر دیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ای چالان ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، کیونکہ ای چالان کے نادہندگان پولیس سروسز سے بھی استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close