موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث شدید نقصان

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 27 مکانات متاثر ہوئے، جبکہ 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔ سیلابی ریلے کے باعث 4 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اپر چترال کے علاقوں یارخون اور مستوج میں سیلاب سے ایک مکان کو نقصان پہنچا، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لوئر چترال میں سیلاب کے باعث بند ہونے والی 2 رابطہ سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں اور ٹریفک کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close