اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس جمع کرانے کے طریقہ کار کو جدید بناتے ہوئے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ کر دیا ہے، جس کے بعد شہری ڈیجیٹل ذرائع سے فیس ادا کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عوامی سہولت کا ایک اہم منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے اور اب کیش لیس پاسپورٹ فیس کا نظام پورے ملک میں فعال ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شفاف، تیز رفتار اور آسان سرکاری خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق کیش لیس ادائیگی کے ذریعے شہریوں کو فیس جمع کرانے کے لیے طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ نظام میں جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم نے اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






