ایران امریکا مذاکرات اسی وقت ہونگئے جب تمام شرائط پوری ہوں گی

تہران: ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ تکنیکی مذاکرات اسی وقت کرے گا جب تمام شرائط پوری ہوں گی اور تاریخ و مقام پر اتفاق ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاظم غریب آبادی نے امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دوحہ میں تکنیکی ورکنگ گروپ کے مذاکرات نہ تو طے پائے ہیں اور نہ ہی اس ہفتے کے لیے کوئی اجلاس شیڈول ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جس میں حال ہی میں دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد سے متعلق امور زیر غور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ورکنگ گروپس کے مذاکرات کا پہلا دور اس وقت منعقد ہوگا جب تمام شرائط پوری ہو جائیں گی اور تاریخ و مقام پر باہمی اتفاق ہو جائے گا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل بدستور جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close