گرمی سے ستائے عوام کیلئےبارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ،تاہم آسمان پر کہیں کہیں بادل بھی موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے اورآئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا۔

 

گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close