کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا شرپسند چہرہ اور مکروہ ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا، جس دوران شرپسند مہران کے زیر استعمال لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، یو ایس بیز اور اسلحے سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر سے برآمد شدہ یو ایس بیز کے ابتدائی تجزیے کے مطابق دھرنے سے قبل کی مبینہ سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید برآمد شدہ شواہد میں احتجاج کی آڑ میں ہونے والی مبینہ شرپسند کارروائیوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ ان ویڈیوز میں سرغنہ مہران کے بھائیوں کو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد اور اسلحے سے متعلق مواد کی تحقیقات جاری ہیں۔
کالعدم کمیٹی کے سرغنہ کے گھر سے شرپسندی کے شواہد برآمد ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان کا مقصد عوامی حقوق نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو متاثر کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






