بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی ہونے والی جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی 81 مختلف جنرل لوکل کونسلز نشستوں پر پولنگ 09 اگست 2026ء کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔
پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق 30 جون 2026ء کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے،یکم سے 3 جولائی 2026ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی 2026ء تک ہوگی، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 جولائی 2026ء کو شائع ہو گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں10 سے 13 جولائی تک دائرکی جاسکتی ہیں، اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16جولائی 2026ء مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 17 جولائی2026ء کو جاری ہوگی، 18 جولائی2026ء تک امیدوار انتخابی مرحلے سے دستبردار ہوسکتے ہیں، 20جولائی کو امیدواروں کی حتمی انتخابی فہرست جاری کرکے انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






