امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو بڑی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران مثبت اور تعمیری رویہ اختیار کرتا ہے تو اسے 300 ارب ڈالر تک کے فنڈز تک رسائی دی جا سکتی ہے، جبکہ حتمی معاہدے کے لیے مقرر کردہ 60 روزہ مدت کوئی سخت یا آخری ڈیڈ لائن نہیں ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے میں سخت مؤقف نہیں رکھتے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان پر تنقید کرنے والے حسد کا شکار ہیں اور ایسے لوگ یا تو بدنیت ہیں یا حقائق سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں استحکام اور سفارتی پیش رفت کا خواہاں ہے، تاہم ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کا انحصار اس کے عملی اقدامات اور مثبت رویے پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close