پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنے میں قانونی سقم آڑے آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرنے سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، پارٹی نے صوبےکے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کوپورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ صوبائی بجٹ جمعے 19 جون کو پیش ہو سکتا ہے۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس، جو 17 جون 2026 بروز بدھ دوپہر 2:00 بجے منعقد ہونا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔اب اجلاس19 جون 2026 بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے منعقد ہوگا۔
اس ضمن میں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





