الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ ، سپریم کورٹ آف پاکستان کا ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کردیاگیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی، یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیاہے جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے۔
گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیاہے ،اسی طرح گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔
گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے جبکہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیاہے۔
گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار،گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار،گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔وٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں،اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close