صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف قانونی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے چاراہم قانونی بلزکی منظوری دے دی،منظور کیےجانے والے بلزمیں کیریج بائی ایئر بل اور مالی ذمہ داری و قرضوں کی حدود کے تعین سے متعلق بل شامل ہیں۔
صدرمملکت نےپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل اوراقبال اکیڈمی بل کی بھی منظوری دی،دوسری جانب صدر مملکت نےعائشہ حمیرا چوہدری کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






