نوح دستگیر بٹ نے انٹرنیشنل پہلوان محمود سٹرانگ مین مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
مقابلوں کا انعقاد ازبکستان کے شہر خیوا میں منعقد ہوا، قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جلال الدین تلوار کے مقابلوں میں جیتا، نوح دستگیر بٹ 14 کلو وزنی تلوار 1 منٹ 49 سکینڈ تک تھام کر فتح اپنے نام کی۔
مقابلوں میں دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک کے طاقت ور ترین اٹھلیٹس نے حصہ لیا۔ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ سال جیتے گئے ٹائٹل کا دفاع کیا، وہ اب تک تین گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ نوح دستگیر کی شاندار کامیابی پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔ اُن کے والد کا کہنا کہ نوح دستگیر نے پاکستان کے لیے ایک اور بین الاقوامی کامیابی حاصل کی جس خوشی ہے، بیٹے کی کامیابی اور ٹائٹل دفاع کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے نوح دستگیر بٹ ایک بار پھر پاکستان کا پرچم سربلند کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






