ایک ساتھ 4 چھٹیاں ؟ بڑی خبر

 محرم الحرام 1448 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمول کے مطابق تعطیل ہوگی، تاہم تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرینِ فلکیات کی پیشگوئیوں کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے،حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیلات دی جاتی ہیں، جن کے دوران سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا نیا چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں، جبکہ ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی حساب کے مطابق یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون 2026 بروز بدھ متوقع ہے۔

اگر یکم محرم 17 جون کو ہوتی ہے تو 10 محرم الحرام، یومِ عاشور، 26 جون 2026 بروز جمعہ کو ہوگا۔ تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت اور اس کے نتیجے میں تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ چاند نظر آنے کے بعد وفاقی حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس میں ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کی تصدیق کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close