طیارہ گر کر تباہ،درجن بھر ہلاکتیں ، افسوسناک خبر آگئی

امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 12 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس  کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز  سوار تھے، جو سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثے دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close