تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
پنوعاقل کے بائیجی چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے رہنما غلام حسین کلہوڑو اور ان کے ڈرائیور نشانہ بن گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بعد ازاں غلام حسین کلہوڑو اور ڈرائیور عبداللہ میتلو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں