بینک سروسز اچانک معطل، کیا کسی بڑے حملے کا آغاز ہے؟

تہران: ایران میں متعدد بینکوں کی آن لائن اور ڈیجیٹل خدمات اچانک تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف بینکوں کے صارفین آن لائن بینکنگ، رقوم کی منتقلی اور دیگر ڈیجیٹل مالیاتی خدمات استعمال نہیں کر پا رہے، جبکہ بعض بینکوں کی سروسز عارضی طور پر معطل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس غیر معمولی صورتحال کے بعد سائبر حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم اب تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سروسز میں تعطل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی حکومتی ادارے یا مرکزی بینک کی جانب سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ خرابی سائبر حملے کا نتیجہ ہے یا کسی تکنیکی مسئلے کے باعث پیش آئی ہے۔

حکام کی جانب سے حتمی بیان سامنے آنے تک صورتحال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close