اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے ممکنہ امن معاہدے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دیا، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاریاں کر رہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






