کھجور کے درخت پر ڈکیت کا ڈراما! گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ انوکھی ضد… جس نے پولیس کو مجبور کر دیا

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں گرفتاری سے بچنے کی ایک انوکھی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایک مطلوب ملزم پولیس سے بچنے کے لیے کھجور کے درخت پر چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم تقریباً 80 فٹ بلند کھجور کے درخت پر چڑھ گیا اور نیچے اترنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اسے اتارنے کے لیے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ بھی مزاحمت کی، جس کے باعث اسے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششیں ناکام رہیں۔ صورتحال کے پیش نظر درخت کو کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق درخت کاٹنے کے بعد ملزم ایک ٹہنی سمیت زمین پر آ گرا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close