گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی، خوفناک حادثہ

مری ایکسپریس وے پر ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق 13 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کےمطابق گاڑی اوورسپیڈ ہونے کےباعث سائڈدیوار سےجا ٹکرائی،جس کے باعث گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اُٹھی،سلائڈنگ دروازہ بھی لاک ہوگیا،حادثےمیں 10سیاح جاں بحق جبکہ 13زخمی ہیں،ڈیڈ باڈیز اور زخمی افراد کو فاروق ہسپتال اور پمز منتقل کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق حادثےکاشکارہونے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا،بدقسمت خاندان ملتان سےمری کی جانب جا رہےتھے،وین میں زیادہ تعدادبچوں کی تھی،جن کی تعداد 10 تھی، وین اس جانب گری جہاں سے دروازے کھولنا ممکن نہ تھا۔

واقعےکی اطلاع ملتےہی موٹروےپولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی،جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں،واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہےکہ حادثہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ہوا،کچھ کی حالت تشویشناک ہے ،واقعہ سےمتعلق کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےمری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close