اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں عوامی ردعمل، درپیش چیلنجز اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ امن، استحکام اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قیامِ امن کے لیے جاری اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی اور انتظامی مسائل کا حل جمہوری مکالمے، سیاسی بصیرت اور پارلیمانی عمل کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے تاکہ پائیدار استحکام اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






