بھارت میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے ضلع سورت کے قصبے باردولی کے قریب مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت چلنے والی 2 بسوں کے درمیان پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک بس سورت سے دھولے جا رہی تھی اور دوسری بس مہاراشٹرا کے چالیس گاؤں سے سورت کی جانب گامزن تھی، اس دوران مہاراشٹرا کی جانب جانے والی بس ٹریکٹر سے ٹکرائی جس سے بس اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کے دوسری جانب آنے والی بس سے ٹکرا کر ہائی وے سے کچے کے علاقے میں اتر گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ایک بس میں آگ لگ گئی جس میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 40 کے قریب مسافر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کرکے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ کی مالی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






