خطرناک وائرس بے قابو ، غیر معمولی اضافہ ہونے لگا

جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں صرف دو دن کے اندر مصدقہ کیسز کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس متاثرہ صوبے ایتوری کے دارالحکومت بونیا پہنچ گئے ہیں اور مقامی آبادی پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کرے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس نے کانگو کے مشرقی شہر بونیا کا دورہ کیا، جو اس وقت ایبولا وبا کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور کانگو کی حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں، تاہم مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور تعاون کے بغیر اس بیماری کو روکنا ممکن نہیں۔ کانگو کے حکام کے مطابق جمعے کے روز ملک میں ایبولا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 225 تک پہنچ گئی،دوسری طرف صرف دو روز قبل یہ تعداد 121 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیز رفتار اضافے نے صحت کے حکام کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close