اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
خواجہ آصف، جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، پارٹی کے مختلف ادوارِ حکومت میں اہم وزارتوں پر فائز رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ انہیں وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش خود میاں محمد نواز شریف نے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہیں کی اور نواز شریف سے کہا کہ ’’یہ میرے بس کا روگ نہیں، ذمہ داری بہت بڑھ جائے گی، اگر کام نہ کر سکا تو آپ ہی کہیں گے کہ شوقیہ لے کر بیٹھ گیا۔‘‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






