محترمہ بینظیر بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بڑا خراجِ تحسین

مکہ مکرمہ: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت میں تبدیل کر کے عالمی سطح پر نئی شناخت دی، جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔

چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیش قیادت نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخی کردار ادا کیا، جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور قومی سائنسدانوں کی خدمات کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی اتحاد، یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کی تجدید کا دن ہے، جبکہ پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بناتی ہے۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی جمہوری استحکام اور قومی وقار کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close