زلزلے کے جھٹکے ،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کا مرکز بلوچستان کا جنوب مغربی علاقہ بسیمہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ کوئٹہ اور گردونواح میں گاہے بگاہے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں اور امسال بھی اس علاقے میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے آ چکے ہیں جو کسی بڑے نقصان کا باعث نہیں بنے۔

قیام پاکستان سے قبل اسی مہینے یعنی مئی کی 31 تاریخ کو ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس سے 45 سیکنڈ میں پورا شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا۔

اس زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس میں 60 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ زلزلہ 2005 کے زلزلے کے بعد جنوبی ایشیا کی تاریخ کے بھیانک ترین زلزلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close