کے پی حکومت کا بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان ، کتنی ؟جانئے

سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 26 مئی سے 28 مئی تک تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close