پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے فروغ کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






