وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا اہم سرکاری دورہ کل سے شروع

اسلام آباد، بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کل 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی منصوبوں اور اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی مارچ کے آخر میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا، جس میں اہم سفارتی اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close