نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے سنگین اور ممکنہ خطرے سے دنیا کو خبردار کردیا۔اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے مطابق تاجکستان سے چوری یورینیم ڈائی آکسائیڈ کی حامل 133 گولیاں افغانستان میں موجود القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتی ہیں،
جوہری دہشت گردی کا خطرہ آج سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ بار بار جوہری دہشت گردی کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے اور متعدد واقعات میں تابکار مواد اسمگل یا پھر چوری ہوا ہے، ماہرین کے مطابق یواین، امریکہ، پاکستان، یورپی اور وسطی ایشیائی ممالک بارہا افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کو سنگین خطرہ قرار دے چکے ہیں۔افغانستان میں دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی اورغیرملکی جنگجوں کے ساتھ جوہری دہشت گردی کا حقیقی خطرہ پیدا کررہے ہیں،
افغان طالبان رجیم نے اپنا جابرانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئے دنیا بھرکی دہشتگرد تنظیموں کوپناہ دے رکھی ہے۔افغانستان میں طالبان رجیم کی چھتری تلے موجود یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






