پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبرآ گئی

 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی، لسٹ کو عوام کی سہولت کے لیے آن لائن فراہم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں15 مئی کو 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد ہوا تھا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام ملے گا۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین

اس قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتا۔

دوسرا انعام تین مختلف خوش نصیب نمبروں 026284، 355420 اور 407321 میں سے ہر ایک نے 10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام اپنے نام کیا۔

انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

خیال رہے پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close