پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کا شیڈول سامنے آگیا اور وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ شہبازشریف 23 سے 26 مئی کو سرکاری دورے پرچین میں ہوں گے ۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ سیشن میں بتایاکہ دورے کے دوران وہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی اور لی کیانگ سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان کی بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی بھی توقع ہے۔
ڈار نے کہا، “ہم دو انتہائی اہم میکانزم کی میٹنگیں بھی کریں گے ، ایک، پاک چین سیاسی فورم، اور دوسری، CPEC مشترکہ مشاورتی طریقہ کارسے متعلق ہوگی،پاکستان سے ایک کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد بیجنگ میں ہونے والی کئی ملاقاتوں میں شرکت کرے گاتاہم چین نے ابھی تک سرکاری طور پر اس دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اسحاق ڈار کے خطاب کے موقع پر کائی ڈافینگ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچنے والا چینی وفد بھی سینیٹ میں موجود تھا، اسحاق ڈارنے پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک “متحد نقطہ نظر”اپنایا، چین نے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بھرپور تعاون کیا جس کے لیے ہم ہمیشہ چین کے شکر گزار رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





