بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔
پولیس کے مطابق کے ارجن نے آدیار پل عبور کرتے ہوئے اپنے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا جس کے بعد وہ اچانک گاڑی سے اترے اور دریا میں کو د گئے۔
ڈرائیور نے فوراً ریسکیو سروسز کو اطلاع دی، جو موقع پر پہنچے جس کے بعد سینیئر پروڈیوسر کو تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا تاہم بعد ازاں ریسکیو حکام نے ان کی لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر قدم رکھا، فلمیں بنانے کے علاوہ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی، وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
فلم پروڈیوسر کے راجن کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






