چین کے جنوب مغربی صوبے گوانگشی میں پیر کی صبح 5.2 شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔
چینی حکام کے مطابق شہر لیوژو میں 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے 13 عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ ایک شخص تاحال لاپتا ہے، 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔
ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک اور بنیادی ڈھانچے کے معائنے کے باعث ٹرانسپورٹ میں ممکنہ خلل کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق متاثرہ علاقے میں مواصلاتی نظام، بجلی، پانی، گیس کی فراہمی اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے جبکہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






