تین بڑی بجلی کمپنیوں کے 50 سے 100 فیصد تک شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے پچاس سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں ان تینوں تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ہر کمپنی کے پچاس سے سو فیصد تک شیئر کیپیٹل فروخت کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر کمپنی کے شیئر کیپیٹل کے ساتھ انتظامی کنٹرول بھی منتقل ہوگا، تاہم حتمی منظوری کابینہ کی مشروط ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close