آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول،مرکزی بینک کی تصدیق

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے،مرکزی بینک نے تصدیق کردی، نئے بجٹ کی تیاریاں کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منقتل کرنے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دے دی، آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کر لی گئی۔

اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوگئے ہیں، موصولہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی، یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں رقم ظاہر ہوگی، آئی ایم ایف فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔

موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر جاری ہو چکے ہیں، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔

علاوہ ازیں نئے بجٹ کی تیاریاں کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان اہم میٹنگز میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو، مالی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

توانائی اصلاحات اور نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close