لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑعوام بنیان مرصوص ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں واہگہ باڑدر پرجشنِ معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس نے بھی ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش پاکستان نے اسکا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں،پاک فوج کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے والدین نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جان کانذرانہ دینا پڑے تو دریغ نہ کرنا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پرفخر ہے، نوازشریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔مریم نواز نے کہا کہ شہدا کی ماں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






