ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو بھجوا دیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کےخاتمے کےلیے ایران کا جواب پاکستان کو ارسال کر دیا ہے امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستانی کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، واشنگٹن اور تہران کے درمیان اس سلسلے میں بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً ایک ماہ تک باضابطہ مذاکرات جاری رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس میں جوہری پروگرام، یورینیم افزودگی، اقتصادی پابندیوں پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے، پابندیوں پر نرمی، خطے میں سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی، بحری راستوں کی سیکیورٹی بھی مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہو سکتی ہے، ایران افزودہ یورینیم، جوہری سرگرمیوں پر بعض شرائط کے ساتھ لچک دکھانے پر غور کر رہا ہے، امریکی حکام چاہتے ہیں کہ ایران یورینیم افزودگی محدود کرے، جب کہ تہران پابندیوں میں واضح نرمی اور معاشی ریلیف کا مطالبہ کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






