نوکری کے ساتھ بائیک بھی! حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:   پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سیلف فنانس سکیم متعارف کرائی ہے۔ اس سکیم کے تحت ملازمین کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم سے سرکاری ملازمین کو سستی اور ماحول دوست سواری میسر آئے گی، جو نہ صرف ان کی ذاتی سہولت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔حکام کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف ملازمین کی سفری مشکلات کم ہوں گی بلکہ یہ حکومت کی جانب سے توانائی کے بچا اور صاف توانائی کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔اسکیم کے تحت درخواستیں متعلقہ حکام سے وصول کی جائیں گی اور جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔اس اسکیم سے گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس سرکاری سکیم کے تحت دی جانے والی بائیکس پر کوئی اضافی سود یا مارک اپ وصول نہیں کیا جائے گا۔بائیک کی قیمت ملازم کی ماہانہ تنخواہ سے چھوٹی اقساط کی صورت میں کاٹی جائے گی، تاکہ ملازم پر بوجھ نہ پڑے۔ پہلے آئیے پہلے پائیے: روایتی قرعہ اندازی کے بجائے، حکومت نے پہلے آئیں ،پہلے پائیں، کی پالیسی اپنائی ہے، یعنی جو پہلے درخواست دے گا اسے پہلے بائیک ملے گی۔ اس سرمایہ کارری پروگرام کا دائرہ کار مستقبل میں مسلح افواج اور صوبائی ملازمین تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close