پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جی بی اسمبلی کی چوبیس عام نشستوں میں سے انیس نشستوں پر ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے جن پر دستخط مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کیے ہیں۔
گلگت ون سے شفیق الدین، گلگت ٹو سے حفیظ الرحمان اور گلگت تھری سے محمد اقبال کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ہنزہ سے غضنفر علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسکردو ون سے محمد اکبر، اسکردو ٹو سے امتیاز حیدر خان اور اسکردو تھری سے اجمل حسین کو پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔
خرمنگ سے محسن رضوی، شگر سے طاہر شگری، استور سے فرمان علی اور استور ٹو سے رانا فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ دیامر ون سے عبدالواجد، دیامر ٹو سے انجینئر محمد انور، دیامر تھری سے محمد زمان اور دیامر فور سے ملک کفایت الرحمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
غذر ون سے ظفر محمد، غذر ٹو سے عبدالجہان اور غذر تھری سے غلام محمد کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ گانچھے ون سے محمد ابراہیم ثنائی کو مسلم لیگ ن کا امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





