خلیج فارس میں ایک بار پھر جھڑپوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس میں جھڑپیں عارضی طور پر رک گئی ہیں، تاہم دوبارہ تصادم کا امکان موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود ایرانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی ٹینکرز کے خلاف کارروائیوں کے جواب میں ایرانی بحریہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس میں دوبارہ داخل ہونے یا ایرانی جہازوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اسے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق خطے میں امریکہ کے ساتھ دوبارہ جھڑپوں کا خدشہ برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






