آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق قرض کی یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔ منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان نے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اسی معاہدے کی روشنی میں قرض کی قسط کی حتمی منظوری دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد قرض کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close