*اسلام آباد( )08مئی 2026ء*
قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف سے کھوئی رٹہ کے وفد کی چیئرمین محمد رمضان کی قیادت میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفد میں چیئرمین محمد رمضان کے علاوہ چیئرمین رفیق، ڈاکٹر محمد فرید، پروفیسر محمد ایوب، چوہدری محمد مزمل، ذوالفقار فیض، مصطفی عالم اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبراور کھوئی رٹہ کے وفد کے درمیان حلقہ کھوئی رٹہ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ حلقہ کھوئی رٹہ میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹس اورحلقہ کی عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے حلقہ کھوئی رٹہ کے مسائل کے حل کے لئے وفد کواپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
* ٭٭٭٭*
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






