بھارت پر بڑا الزام—ہندوتوا ایجنڈا امن کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد :  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب دی بیٹل آف ٹروتھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو موثر انداز سے پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں، بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو دائو پر لگایا، بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close