فیلڈ مارشل کو نوبیل امن انعام کیلئے سفارش کی جائے، قرارداد جمع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایران ،امریکہ جنگ رکوانے کے لیے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، لہٰذا ان کیلئے نوبیل امن انعام کی سفارش کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close